حکومت نے سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے کمیٹی قائم کر دی

حکومت نے سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے کمیٹی قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے نائب سربراہ صوبائی وزیرمال جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکریٹری ہوں گے، سینیٹر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔

کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہاؤسنگ سکیموں بالخصوص جعلی ہاؤسنگ سکیموں کا خصوصی آڈٹ کرے گی۔ علی اکبر: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے نائب سربراہ صوبائی وزیرمال جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکریٹری ہوں گے، سینیٹر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔

کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہاؤسنگ سکیموں بالخصوص جعلی ہاؤسنگ سکیموں کا خصوصی آڈٹ کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer