ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز اور تین ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی اسکواڈکااعلان

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز اور تین ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی اسکواڈکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور تین ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، فیصل اکرم ،فخر زمان،حارث رؤف ، حسیب اللہ، حسین طلعت ، محمد نواز ، محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں,محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی ٹیم حصہ ہیں۔

 حسن نواز کو ٹی ٹونٹی ٹیم سے ریلیز کردیا گیاہے۔

 ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان ہوں گے جبکہ کھلاڑیوں میں عبد الصمد ،ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف ، فخر زمان، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ،عثمان خان اور عثمان طارق بھی ٹیم میں شامل ہوں گے،تین ملکی ٹورنامنٹ کے لیے فخر زمان کوبھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے۔