ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر، 7پروازیں منسوخ، 3تاخیرکاشکار  

کراچی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر، 7پروازیں منسوخ، 3تاخیرکاشکار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)انجینئرز کی ہڑتال کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیااس کے نتیجے میں7پروازیں منسوخ اور 3تاخیرکاشکار ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ، کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے404اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306  بھی منسوخ ہونےوالی پروازں میں شامل ہیں۔
کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی516 بھی منسوخ ہوگئی۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308سہ پہرچارکے بجائے رات گیارہ بجے،کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330دوپہردو کے بجائے تین بجے جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے200دوپہر1 کے بجائے تین بجے روانہ ہوگی۔