محسن نقوی کامیو ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا اچانک دورہ،تمام فلورز کا تفصیلی معائنہ

محسن نقوی کامیو ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا اچانک دورہ،تمام فلورز کا تفصیلی معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ محسن نقوی کامیو ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا اچانک دورہ،زیرتعمیر ایمرجنسی کےتمام فلورز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
 اس موقع پر سیکرٹری صحت علی جان ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،صوبائی وزرا اظفر علی ناصر ، بلال افضل ، منصور قادر ، عامر میر ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ، ڈی سی رافعہ حیدر ، ڈی آئی جی آپریشنز بھی موجود تھےسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔
وزیراعلی نے 2017سے بند سی ٹی سکین مشین کو آپریشنل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی انٹرن ہاسٹل گئے ،رہائش کی ابتر صورتحال پرنوٹس لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےای اینڈ ٹی ٹاورکا تفصیلی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ  نےخالی جگہوں کو مناسب استعمال کرنے  اورٹاور کی بیسمنٹ سے کوڑا کرکٹ اٹھوانے اور پانی نکلوانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کالیڈی ایچی سن ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے گائنی وارڈ میں مریضوں کو مناسب بیڈز نہ ملنے کا نوٹس لیا۔