سرکاری ملازمین کورونا کے نشانےپر

سرکاری ملازمین کورونا کے نشانےپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب ) کورونا کے وار تیز، ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔     

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب کو کورونا ہوگیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزیمپشن ایل ڈی اے سٹی عبدالواحد بھی کورونا  میں مبتلا ہیں۔ دونوں افسروں نے  کورونا   علامات پر ٹیسٹ کرائے جو مثبت آئے جس کے بعد دفتر میں اطلاع کرکے دونوں نے  خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 174 نئے مریضوں کی تصدیق، ہسپتالوں میں بھی مریض بڑھ گئے، شہرکے 2 کالجز میں کورونا کےمزید کیسز سامنےآگئے، گورنمنٹ ایم اے او کالج اور گورنمنٹ رابعہ بصری کالج میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے قبل گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ کی وائس پرنسپل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مذکورہ کالجزمیں حفاظتی انتظامات کیےجارہے ہیں۔

  سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 84 مریض داخل ، 48 انتہائی نگہداشت وارڈز اور 11 حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر صفدراور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزماں کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer