پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر والدین نے بیٹی جلادی

پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر والدین نے بیٹی جلادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر والدین نے بیٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔

گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کی خواہش پر والدین نے بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ باورے کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی مبینہ طور پر اپنے رشتے دار لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکا پہلے سے شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی کے والدین شادی کے مخالف تھے۔ 


لڑکی کی ضد پر والدین نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جب کہ والدین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں5 دنوں میں سات خواتین کو قتل کردیا گیا جن میں تین سالہ بچی اور دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں 15 سالہ مریم اور 16 سالہ کرن کی لاشیں گھر سے ملیں، ورثا تدفین کی تیاری کیے بیٹھے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، تفتیش ہوئی تو باپ اور بھائی قاتل نکلے جنہوں نے کردار پر شک کی بنا پرلڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ادھر گرین ٹاؤن میں نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے خاتون کو تین سالہ کمسن بچی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 
ہنجروال میں بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بیٹے احمد شہروز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو چھریاں مار کر قتل کیا۔بھاٹی گیٹ میں دو بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا، ڈیفنس سی میں بارہ سالہ لڑکی کی بھی پراسرار ہلاکت ہوئی، لاہور کی سٹیج اداکارہ ثمینہ خٹک کو اس کے سگے بیٹے نے ابدی نیند سلادیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer