ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’تین چار ماہ میں آصف زرداری کے کیس ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں‘‘

’’تین چار ماہ میں آصف زرداری کے کیس ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وزیرریلوے شیخ رشید  نے کہا ہے کہ کرتار پورراہداری کھلنے سے خطے کی سیاست تبدیل ہو رہی ہے، بابری مسجد کےفیصلےکے بعد مودی نے مسلمانوں اورسکھوں کی ہمدردی ختم کر دی، اب بھارتی معیشت اور سیاست ایودھیا میں زمیں بوس ہوجائے گی۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں شیخ رشید نے بھارتی سپریم کورٹ کےبابری مسجد فیصلے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا، اُن کا کہنا تھا کہ ہٹلر مودی پاکستان کو آباد دیکھنا نہیں چاہتا، کرتار پور راہداری پر آج کا دن چن کر جواب دینے کی کوشش کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان حادثہ میں تمام شہدا کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، تدفین بھی آخری مراحل میں ہے، انیس افسران کو اس معاملے پر معطل کیا گیا ہے، سلنڈروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اپنے قد سے بڑے مطالبات کر رہے ہیں، مولانا کے دھرنے سے جن دوپارٹیوں نے فائدہ اُٹھانا تھا اُٹھا لیا، بولے، ایک بار پھرکہوں گا اب لاشوں کی سیاست کا دور نہیں، غریب کارکنوں کومشکلات میں نہ ڈالیں۔

نوازشریف کے باہرجانے کے سوال پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے جانے سے حکومت سکھ کا سانس لےگی، 8 ماہ پہلے ہی عمران خان سے کہا تھا کہ اسک وجانے دو، لوگوں نے میری بات کامذاق اُڑایا، حادثے کی وجہ سے کافی ڈپریشن میں ہوں۔

 اس لیے بلاول اورمریم کے استعفا کی باتوں پرجواب نہیں دوں گا، البتہ تین چار ماہ میں آصف زرداری کے کیس ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer