ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور بڑھتے ہوئے حادثات  کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔    

رانا سکندر ایڈووکیٹ کی طرف سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں عالمی معیارکےحفاظتی انتظامات نہیں کیے جارہے۔

گاڑیوں کی قیمت پوری وصول کرنے کے باوجود حفاظتی آلات نہیں لگائےجاتے، پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں انتہائی ناقص ائیر بیگ کا استعمال کیا جاتا ہے، کسی حادثے کی صورت میں ائیربیگ نہیں کھلتے جس سے جانی نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ محکمے بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے اور نہ ہی حادثات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ غیر معیاری گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور وفاقی حکومت کو حادثات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer