ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 مئی کو عورت مارچ کی اجازت مل گئی

10 مئی کو عورت مارچ کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی  میں  ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے عورت مارچ کی اجازت دے دی

کلفٹن بیچ ویو پارک میں 10 مئی کو عورت مارچ ہوگا۔عورت مارچ مدرز ڈے کی مناسبت سے منعقد کیا جائے گا۔عورت مارچ شام ساڑھے تین بجے سے ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گا۔

ایس ایس پی ساوتھ  نے  این او سی کے بعد اجازت نامہ جاری  کردیا ۔انتظامیہ نے مارچ کیلئے 28 شرائط و ضوابط عائد کردیئے۔ریاست مخالف نعرے، تقاریر اور سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ۔ مذہبی منافرت اور اشتعال انگیز مواد کی نمائش ممنوع قرار دی ۔ کالعدم تنظیموں کی شرکت اور حمایت پر مکمل پابندی ہوگئی ۔ ایل جی بی ٹی کی تشہیر نہ کرنے کی شرط بھی شامل ہیں ۔ 

سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس اور سرچ لازمی قرار دیے گئے ۔ شرکاء کی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔منشیات، اسلحہ اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت اجازت منسوخ کرنے کی مجاز ہوگی۔