ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شوگر سیکٹر سے متعلق ایک بار پھر برآمدات کی اجازت کے لیے پیش رفت سامنے آئی ہے، جس پر حکومت نے اسٹاک اور پیداوار کے اعداد و شمار کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی ہے اور اس حوالے سے پیداواری و اسٹاک ڈیٹا بھی فراہم کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں اس وقت مجموعی چینی پیداوار تقریباً 78 لاکھ ٹن ہے جبکہ 10 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک موجود ہے جسے برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

حکومتی سطح پر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی ان اعداد و شمار کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ شوگر ملز کی جانب سے اسٹاک میں موجود درآمدی چینی کو بھی شامل کرنے یا ظاہر کرنے کا امکان ہے، جس کی مالیت تقریباً 3 لاکھ ٹن بتائی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال بھی اضافی اسٹاک کے دعووں کے تحت چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں مقامی مارکیٹ میں قلت پیدا ہونے کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور حکومت کو دوبارہ درآمد کا فیصلہ کرنا پڑا تھا۔

ادھر حکومت کی جانب سے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پالیسی بھی زیر غور ہے، جس کے بعد ملوں کو برآمد کے فیصلوں میں مزید خود مختاری ملنے کا امکان ہے۔