ویب ڈیسک:معروف اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک خوشگوار مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ، ماڈل اور میزبان اشنا شاہ نے اپنے شوہر اور گالف کھلاڑی حمزہ امین کے ساتھ مل کر میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے جلد ماں بننے کی خوشخبری دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں اس خوشی کے لمحے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین نے فروری 2023 میں شادی کی تھی، اور اب یہ جوڑا اپنی زندگی کے ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے۔