ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سے نازیبا حرکت، ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

 خاتون سے نازیبا حرکت، ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  راہگیر خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 لیاقت آباد پولیس کے مطابق ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی اسد علی کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ خاتون اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم نے پیچھے سے آ کر نازیبا حرکت کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔