علی ساہی: صوبہ بھر میں قائم خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، جہاں رواں سال اب تک 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہری مختلف خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 6 لاکھ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ اسی طرح 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔
اعداد و شمار کے مطابق 55 ہزار 107 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کیے، جبکہ کمزور طبقات کے لیے کیے گئے اقدامات کے تحت 42 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔
مزید برآں 13 ہزار 707 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، 34 ہزار 898 افراد نے دستاویزات گمشدگی کی شکایات درج کرائیں، جبکہ 74 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔ نجی ملازمت کے لیے 950 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ خدمت مراکز، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔