ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ

شہر میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:شہر میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بارش کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ 

15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 140 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح اس طرح رہی: ماڈل ٹاؤن میں 120، بیدیاں روڈ پر 130، برکی روڈ پر 140 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 147 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کیا جائے، جبکہ بچوں، بزرگوں اور دمے کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔