سٹی42: اہم ترین نٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز ریڈار تک رسائی سے محروم ہو گئے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کا نظام خراب ہونے سے ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے نیوارک، نیو جرسی، ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد و رفت میں حتمی ہدایت کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولرز ج جمعہ کی صبح اپنا ریڈار کھو بیٹھے۔ پاکستان مین اس وقت جمعہ کی رات ہو رہی تھی۔
نیویارک کے نیوجرسی ائیرپورٹ پر یہ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرول ریڈار تک رسائی سے محروم ہو گیا۔ ریدار کے بغیر ائیر تریفک کنترول عملاً اندھا ہو جاتا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ فلاڈیلفیا میں اس سہولت کا ریڈار جو نیوارک ہوائی اڈے کے اندر اور باہر طیاروں کو ہدایت کرتا ہے جمعہ کی صبح 3 بج کر 55 منٹ پر 90 سیکنڈ کے لیے ناکارہ ہو گیا۔اس سے پہلے یہ ہی واقعہ 28 اپریل کو ہوا تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن FAA کی جانب سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈے پر ٹریفک کی رفتار کم کرنے کے بعد اس پہلی ریڈار کی بندش کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں میں نیوارک ہوائی اڈے پر سینکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
FAA نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ وہ فلاڈیلفیا اور نیویارک میں اپنی سہولیات کے درمیان ریڈار سگنل لے جانے کے لیے نئی فائبر آپٹک ڈیٹا لائنیں لگا رہا ہے۔