ملک اشرف :خاتون کے اغوا کیسں میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ،عدالت نے مبینہ مغویہ کو پولیس تحویل میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔
جسٹس علی ضیاءباجوہ نے ملزم محمد سلیم کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغرعلی کے ہمراہ پیش ہوئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سالی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ہے، ملزم نےبتایا کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر پھرسالی سے شادی کی ہے، جسٹس علی ضیاءباجوہ نے کہا مغویہ جب اپنی مرضی سے کسی کیساتھ جائے، توکیا اسے اغوا کہا جا سکتا ہے،عدالت نے استفسارکیا مغویہ اس وقت کہاں ہے، ملزم نے جواب دیا وہ گھرپرہے، اس کے والدین اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اس لئےعدالت نہیں لایا، جسٹس علی ضیاءباجوہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے کہا مغویہ کو پیش کریں، مغویہ کا بیان سن کر فیصلہ دیں گے کہ اس نے شادی کی ہے یا اس سے زیادتی کی گئی ہے؟ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔