ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید: محکمہ موسمیات نےمختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی  پیشگوئی کر دی۔

شہرِ لاہور میں موسم میں قدرے بہتری دیکھنے میں آئی ہے تاہم فضائی آلودگی بدستور سنگین سطح پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 159 ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک سطح کے قریب ہے۔ اسی کے ساتھ لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔جنریشن 86 میں 86، جوہر ٹاؤن میں 99، رائے ونڈ میں 119، ویلنشیا ٹاؤن میں 124 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 دوسری جانب آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔