سٹی42: بھارتی میڈیا کا نیا بھنڈ، مرنے والے سے جنازہ پڑھوا دیا، بھارتی میڈیا اور ایجنسیاں ایک بار پھر عقل کا جنازہ نکال بیٹھیں، نام سننے کا شعور نہیں، تحقیق کا وقت نہیں بس جھوٹ بولنے کی عادت پکی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے صبح بریکنگ کی کہ عبدالرؤف اظہر مارا گیا، دوپہر کی اپڈیٹ میں "عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی،، بھارتی عوام نے اپنے ہی میڈیا سے سوال کردیا کہ بھائی مرنے والا خود جنازہ پڑھا رہا ہے؟
بھارتی میڈیا کو کون بتائے کہ نام ملتا ہے، بندہ نہیں، جسے مارا ہوا بتا رہے ہو وہ عبدالرؤف اظہر ہے، اور جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھایا، بھارتی میڈیا جھوٹ کا پلندہ، تضادات سے بھرا۔
عقل سے خالی،بس پراپیگنڈہ کا ہنگامہ، ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کو بھنڈ، فیک نیوز اور فیس سیونگ کے سوا کچھ آتا ہی نہیں، نام کا فرق سمجھنے سے قاصر یہ میڈیا، اب خود اپنی خبروں کا مذاق بن چکا ہے، جھوٹ اتنا گھٹیا کہ خود ہی پکڑا گیا۔