ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

شہری ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عویب ڈیسک : شہری ہو جائیں تیار، گرمی کی شدد مزید بڑھنے کا امکان، رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ جنوبی علاقوں میں 10 سے 13 مئی کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری معمول سے زیادہ، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد میں درجہِ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔