اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

 اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز کی صفِ اوّل کی اداکارہ صبا قمر طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔اداکارہ نے پیغام کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈیزل کی وجہ سے انہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے سیٹ پر ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت خطرناک ہے اور یہ ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے

صبا قمر نے اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی اتنا بُرا محسوس نہیں کیا۔