ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز خط؛ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعتراف کرلیا

دھمکی آمیز خط؛ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعتراف کرلیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے، عید کےبعد لوڈشیڈنگ میں واضع کمی ہوئی ہے،کل ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بہت خطرناک باتیں کیں,خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی غداری کی بات کہاں سے آئی.

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ دھاندلی اور چوری کی حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو نقصان پہنچایا،تحریک انصاف حکومت نے وقت پر تیل منگوایا نہ گیس،نورعالم خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی،میں اس معاملے کی تحقیقات کراوں گا،مئی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی، گیس سستی مل رہی تھی مگر ماضی کی حکومت نے مہنگا تیل خریدا۔

عید کےبعد لوڈشیڈنگ میں واضع کمی ہوئی ہے،نالائق اور کرپٹ حکومت نے گرمیوں میں بجلی پلانٹ کا مرمتی کام کرایا،سابقہ حکومت جھرلو اور دھاندلی کی پیداوار تھی،سابق حکومت نے قرضے تو لیے مگر کوئی نیا کام نہیں کیا، گیس کا انتظام بھی کررہے ہیں اور گیس کے جہاز بھی خرید رہےہیں،عمران خان کی تقریر اداروں کے خلاف تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے،کل ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بہت خطرناک باتیں کیں،عمران خان کی تقریر اداروں کے خلاف تھی،عمران خان نے براہ راست اداروں پر بات کی ہے،بتایا جائے دھمکی کو سازش کیسے قرار دیاجاسکتاہے،خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی غداری کی بات کہاں سے آئی، سازش کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلاہے،آپ حکومت میں تھے تو ادارے کے لاڈلے تھے،اداروں نے عمران خان کی حمایت کی اس کی مثال نہیں ملتی،آپ تو لاڈلے تھے آپ کو بچے کی طرح پالا گیا،مگر آپ نے کچھ نہیں سیکھا،آپ کو اس ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا،اگر ہمیں20فیصد بھی حمایت ملتی تو ملک کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer