ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی ڈریم پیئر قرار

عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی ڈریم پیئر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی سی بی ڈریم پئیر مہم میں وزیر اعظم عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی ڈریم قرار پائی،  ڈریم آل راؤنڈر جوڑی کے انتخاب کے لئے آٹھ لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور سابق شاہد آفریدی آج بھی پاکستان کے مقبول ترین کرکٹرز ہیں، کنگ خان اور لالہ کی جوڑی نے پی سی بی ڈریم پئیر مہم میں آل راؤنڈرز کی جوڑی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، پی سی بی کی ڈریم مہم میں آل راؤنڈرز کی جوڑی کی تلاش میں سوشل میڈیا پر آٹھ لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ متحرک ہو ئے،عبدالرزاق اور شاہد آفریدی کی جوڑی دوسرے اور عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر رہی ۔


80 کی دہائی میں گیند اور بلے سے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے 1992 کی ورلڈکپ فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان آج بھی پاکستان کے مقبول ترین کرکٹر قرار دیے جاتے ہیں، عمران خان نے 1971 سے 1992 تک 22 سال میں 88 ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنانے کےساتھ ساتھ 362 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابتدائی پانچ ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی اور تین ورلڈ کپ مقابلوں میں ٹیم کی قیادت کرنے والے عمران خان نے 175 ایک روزہ میچوں میں 3709 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 182 وکٹیں حاصل کیں۔


1996-97میں اپنی پہلی ہی اننگ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے شاہد آفریدی بھی شہرت اور مقبولیت میں عمران خان کے ہم پلہ قرار دئیے جاتے ہیں، بوم بوم آفرید ی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 1716 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 48 وکٹیں حاصل کیں، عمران خان کی طرح پانچ ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی اور 2011 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 398 ایک روزہ میچوں میں 8604 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 395 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، 2009 ورلڈ ٹی ٹونٹی کی فاتح قومی ٹیم کے رکن شاہد آفریدی نے 99 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچوں میں 1416 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 98 وکٹیں حاصل کیں۔


عمران خان اور شاہد آفریدی کے بعد سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق تیسرے مقبول ترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں، ڈریم آل راؤنڈر جوڑی سے قبل سعیدانور اور عامر سہیل ڈریم اوپننگ پئیر ، یونس خان اور محمد یوسف ڈریم مڈل آرڈر جوڑی، ٹوڈبلیوز ڈریم فاسٹ باؤلنگ جوڑی جبکہ عبدالقادر اور ثقلین ڈریم سپن باؤلنگ جوڑی قرار پائے۔

Shazia Bashir

Content Writer