طلباءکا اچھا اقدام، فیس شیلڈ تیارکرلیں

 طلباءکا اچھا اقدام، فیس شیلڈ تیارکرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ٹیوٹا پنجاب کے طلباء نےکورونا وائرس سےبچاو کیلئے500 فیس شیلڈ تیارکرلیں، ہنر مند طلباء کیجانب سےتیار کی گئیں فیس شیلڈ حکومت پنجاب کو فراہم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہاتھ بار بار دھونے اور سماجی دوری اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وائرس سے بچاؤکے لیے لوگ حفاظتی لباس،  دستانوں اور فیس ماسکس کا بھی استعمال کررہے ہیں۔خطرناک وبا کے پیشِ نظر دنیا بھر میں سب سے پہلے فیس ماسکس، سینیٹائزرز اور ٹوائلٹ پیپر کی قلت دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب کورونا سے بچنے کے لیے ' فیس شیلڈ ماسک' کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیوٹا پنجاب کے طلباء نےکورونا وائرس سےبچاو کیلئے500 فیس شیلڈ تیارکرلیں۔ فیس شیلڈ کورونا وائرس سےبچاو  کے لئے پنجاب حکومت کے زیر سایہ کام کرنے والی امدادی ٹیمیں استعمال کریں گی،چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ 500 فیس شیلڈ ہنرمند طلباء سے تیارکرائی گئی ہیں،انکا کہنا ہےکہ مزید 1000 فیس شیلڈ رواں ماہ میں تیارکرلی جائیں گی،علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئےعوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کہ 190 سے زائد ممالک میں کورونا نے اپنے پنجے گاڑے لیے ہیں اور آئے روز ہلاکتوں، مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا،عالمگیر وبائی مرض سے سب سے زیادہ امریکہ میں ہلاکتیں ہوئیں،پاکستان بھی کورونا سے محفوظ نہیں ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہو گئی، جن میں7971 مرد اور 2061 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 7259 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قصور 69، شیخوپورہ 41 ، راولپنڈی میں 581 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ جہلم 73، گوجرانوالہ میں 422 شہری کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں، سیالکوٹ میں 350، گجرات میں 436، ملتان میں 203، وہاڑی 56 اور فیصل آباد میں 311 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer