پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں وزارتوں کی پیشکش

Bilawal Bhutto, Asid Zardari, Shahbaz Sharif, Federal Cabinmate, Coalition government, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: صوبوں میں گورنرز  کی تعیناتی کے بعد پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت مین وزارتوں کی بھی پیشکش ہو گئی۔

وزیراعظم ن شہباز شریف نے چیرمین پیپلزپارٹی کو  ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی  ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں جلد شمولیت کے حوالے سےمشاورت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

صدر  آصف زرداری، بلاول بھٹو اور وزیراعظم  شہباز شریف کی اس معاملے پر جلد ملاقات متوقع ہے۔  ذرائع  نے بتایا کہ بلاول بھٹو کابینہ کے معاملے پر صدر زرداری سے مشاورت کے بعد سی ای سی بلانے کا فیصلہ کریں گے۔  بلاول بھٹو کو کابینہ میں اہم وزارتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔