یاسر حسین نے ایمن خان سے حمایت کی درخواست

یاسر حسین نے ایمن خان سے حمایت کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی نامور اداکارہ ایمن خان سے سفارش کی ہے کہ وہ اپنے فالوورز سے کہیں کہ وہ انہیں بھی فالو کریں۔

یاسر حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان کو 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی اداکار نے ایمن سے مزاحیہ انداز میں سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ایمن چلو اب اپنے 6 ملین فالوورز کو بولو کہ وہ مجھے بھی فالو کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایمن میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ تمہارے فالوورز تمہاری کتنی سنتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو  کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں اور اِس دوڑ میں اُنہوں نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر 5 اعشاریہ 9 ملین یعنی 59 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ایمن خان کےانسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔

 

انسٹاگرام پر عائزہ خان اور سجل علی 5 اعشاریہ 5 ملین فالوورز کے ساتھ اِس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ماورا حسین 5 اعشاریہ 3 ملین فالوورز کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں اور  ایمن خان کی بہن اداکارہ مینال خان بھی انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

  پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر سٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔اداکارہ عائزہ خان کے   انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز  ہیں۔ جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نےانسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

جبکہ اداکارہ ایمن خان کے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔


 

 

Shazia Bashir

Content Writer