ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 11 مارچ کے دوران شمالی علاقہ جات میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔