ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل سست روی کا شکار

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبائی دارالحکومت میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث ایک ہزار 435 سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید گزشتہ ایک سال سے التوا کا شکار ہے۔

 ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ ہونے کے باوجود سکولوں سے ماہانہ ایک ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

سکول انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکول انتظامیہ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ جرمانہ فیس کو ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیشتر سکولوں کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ حکام کے مطابق نامکمل کاغذات کی وجہ سے رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً تین ہزار پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن جاری کی جا چکی ہے اور باقی کیسز بھی مرحلہ وار نمٹائے جا رہے ہیں۔