ویب ڈیسک:پاکستانی کرکٹر شاہ زیب بھٹی نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔جس کے عنوان میں لکھا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک ٹوٹے دل کا ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں ابھرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر نے لکھا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ کو خداحافظ کہہ رہے ہیں۔ ''میں 24 سال کی عمر میں پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں''۔
I AM LEAVING PAKISTAN CRICKET FOREVER pic.twitter.com/RoPcd3Gd1H
— Shahzaib Bhatti (@shahzaibcric) March 8, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی کا فائنل جیتا۔ جسے ٹیلی ویژن پر سب نے لائیودیکھا۔ اس کے بعد انہیں لگاتار 40 میچوں میں موقع نہیں دیا گیا اور ٹیم سے باہر رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خواب پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے لیکن سیاست،کرپشن اور کوئی واضح سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے ان سمیت بہت کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ ہوگیا۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اب سمجھ آئی کہ ہر کوئی پاکستانی کرکٹ کیوں چھوڑ رہا ہے۔ اللہ حافظ!