ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروشوں پر مقدمات، جرمانے؛ پولٹری ایسوسی ایشن ڈھال  بن گئی،  الٹی میٹم دے دیا

 گراں فروشوں پر مقدمات، جرمانے؛ پولٹری ایسوسی ایشن ڈھال  بن گئی،  الٹی میٹم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  پولٹری سے رمضان کے روزوں کے دوران ناجائز منافع کمانے والے مافیا نے حکومت کی جانب سے چکن کی ریٹ لسٹ خود بنانے کے بعد ایکا کر لیا۔ 

 پولٹری فروخت کرنے والے ایجنٹوں/دکانداروں پر پنجاب حکومت کے اداروں نے گراں فروشی کے سبب جرمانے کئے اور ان پر مقدمات درج کروائے تو پولٹری مافیا متحد ہو کر اپنے ایجنٹوں کی قانونی معاونت کرنے کے لئے میدان میں آ گیا۔

پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن  نے پولٹری فروخت کرنے والے دوکانداروں اور ایجنٹوں کو جرمانوں اور مقدمات سے بچانے کے لئے  لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کی حکومت چلن کی فروخت کے نرخ غلط شائع کر رہی ہے۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن میاں طارق جاوید  رمضان میں گراں فروشی کرنے والوں کے سرپرست بن کر سامنے آئے۔

 انہوں نے حکومتی اداروں کی اچھی کارکردگی کو جرم بنا کر پیش کیا اور کہا کہ چکن کے دکانداروں کو ہونے والے جرمانوں اور ایف آئی آرز کی فوٹو کاپیاں پریس کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

طارق جاوید نے دھمکی دی کہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے "مظالم"  بند نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں تمام رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ چکن کی فروخت سمیت پولٹری سپلائی معطل کروا دوں گا۔  چکن کا کاروبار کرنے والے اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔