ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  کا سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم

مریم نواز  کا سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مریم نواز   نے  سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دے دیا 

 مریم نواز نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم  دے دیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ اقدام لیبر ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے جائزہ اجلاس میں  اس کے حوالے سے  جامع پلان طلب کرلیا۔

 اس سے قبل  مراکز صحت کا نظام ینگ ڈاکٹرزکے سپرد کرنے کے بعد مریضوں کی تعداد میں3 گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 225آر ایچ سی ری ویمپنگ مکمل ہونے کے بعد نئے شاندار کلینک میں بدل گئے۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سنٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ جنرل سرجری، گائنی،تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی۔ آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے

اب سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی بھی قسمت جاگ اٹھی ہے ۔ مریم نواز نے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کو بھی ری ویمپنگ کرکے  جدید ہسپتالوں میں بدلنے کا حکم دے دیا ہے