ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ؛ 24 گھنٹوں میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن

 پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ؛ 24 گھنٹوں میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی 
پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں ،24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے گئے۔سرچ آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم، 123 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ، ملزموں سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزموں کے قبضہ سے 43 کلو گرام چرس، 02 کلو ہیروئن، 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی
ڈاکٹرعثمان انور نے کہا دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے فرضی مشقیں جاری ہیں، پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں