ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کردیا کہ وہ خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیر پختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول ہیں،دہشت گرد ماضی میں امریکی سفارتکاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

 ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کو زیادہ خطرات کی وجہ سے بڑے اجتماعات میں شرکت سے منع کیا گیا ہے۔