(علی رامے ) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد،رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مفت آٹے کے پیکیج سے مستحق خاندانوں کوحقیقی ریلیف ملے گا، رمضان المبارک کی آمد سے قبل مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے،صوبے میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے گا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکو مفت آٹا پیکیج کے تحت مستحق افراد کیلئے بہترین سسٹم وضع کرنے کی ہدایت جاری۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسا سسٹم بنایاجائے کہ قطاریں نہ لگیں اورلوگوں کو جلدآٹا مل سکے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈبیک اپ سسٹم بھی تیار رکھے،لوگوں کو ریلیف بھی دینا ہے اورقطاروں کی زحمت سے بھی بچانا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری خزانہ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔