ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک ایپ میں بڑی تبدیلی

TikTok
کیپشن: TikTok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ٹک ٹاک کی جانب سے نیئر بائی فیڈ کو ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین اپنے شہر یا ملک کے مختلف علاقوں کے مواد کو دیکھ سکیں گے۔ 

اس فیڈ کی آزمائش اگست 2022 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس طرح ٹک ٹاک میں فار یو اور فالوونگ کے بعد ایک نئی نیئر بائی فیڈ کا اضافہ ہوگیا ہے جو صارف کے شہر کے نام سے نظر آئے گی۔اس نئی فیڈ میں صارف کے شہر یا ملک کے مواد کو زیادہ دکھایا جائے گا۔

اگست میں کمپنی کے ایک ترجمان نے اس فیچر کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہم ہمیشہ ایپ کے استعمال کے تجربے کو بہتر کرنے کے لیے نئے ذرائع کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق اس نئے اضافے سے صارفین کے سامنے زیادہ پرسنلائز مواد ڈسپلے ہوسکے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے شہر یا دیگر علاقوں کے مقبول مقامات کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔

اسی طرح ٹک ٹاک صارفین کے لیے اس سوشل میڈیا ایپ میں مقبول ہونے کا موقع بھی بڑھ جائے گا کیونکہ ان کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ کے ذریعے زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گی۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک کے ہوم پیج پر مزید فیڈز کو شامل کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔فروری میں ٹک ٹاک کی جانب سے سپورٹس، فیشن، گیمنگ اور فوڈ فیڈز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔مگر فی الحال وہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر نیئر بائی فیڈ کو اب باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔