ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی بڑی مشکل میں، وارنٹ گرفتاری جاری

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی بڑی مشکل میں، وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Tariq Teddy
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری،بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی فیملی کورٹ پہنچ گئی۔ عاصمہ ریاض نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود بچیوں کو خرچ نہیں دیا جا رہے۔

 فیملی سول جج رافعہ قریشی نے دو بچیوں صفا اور مروا کو خرچہ نہ دینے پر سٹیج آرٹیسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔فیملی عدالت میں بچیوں کی والدہ عاصمہ ریاض نے درخواست دی. سابق بیوی عاصمہ ریاض کاکہناتھا کہ طارق ٹیڈی کی دو بچیاں میرے پاس ہیں دونوں سکول جاتی ہیں باپ خرچہ نہیں دے رہا جس کی وجہ بچیوں کو پڑھائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ عدالت نے طارق ٹیڈی کو خرچہ دینے کا پابند کیا لیکن وہ عمل درآمد نہیں کر رہا۔

 عاصمہ ریاض کا بیان سننے کے بعد عدالت نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوے 17 مارچ کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔  فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مرا کی والدہ  کو بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر