ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسقاط حمل سے طالبہ کی ہلاکت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا

اسقاط حمل سے طالبہ کی ہلاکت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: طالبہ کا قتل، سیشن عدالت نے جناح ہسپتال میں طالبہ کو مردہ حالت میں چھوڑ کر جانے والے ملزموں کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے ملزموں کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مدعی کے وکیل رانا نعمان نے ضمانتی درخواستوں کی مخالفت کی۔ مرکزی ملزم اسامہ سمیت دیگر ملزموں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔

ملزموں پر طالبہ کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم جناح ہسپتال میں طالبہ کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یاد رہے عطائی کے ہاتھوں اسقاط حمل نوجوان لڑکی کی ہلاکت کا سبب بنا، خون زیادہ بہنے کے باعث مریم ٹیچنگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی،  پولیس کی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔  ملزم اسامہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ مریم کو اسقاط حمل کے لئے جھنگ لیکر گیا.

جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کون کرتا رہا؟ ڈی این کے لئے نمونے بھی بھجوا دئے گئے بدقسمت لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو ڈی این اے کے ذریعے ثابت کیا جائے گا ،پولیس ڈی این اے کے لئے نمونے فرانزک لیب بھجوا دئے گئے۔