ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپر مال کے علاقے میں افسوسناک واقعہ

اپر مال کے علاقے میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: اپر مال کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش کر مردہ خانے منتقل کیا۔

ریسکیو کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ اپر مال کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے شخص کی لاش نکالی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی پچپن سالہ عابد نام سے ہوئی۔ عابد زیر تعمیر گھر میں مال کا کام کرتا تھا۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر گرین ٹاؤن کے علاقے پی سی ایس آئی آر کالونی میں حسن پارک کے قریب بند بوری ملی جسے مشکوک جانتے ہوئے اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیکھا تو بوری میں خاتون کی لاش پڑی تھی جس کی عمر تقریباََ35 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم عورت کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتولہ کے ہاتھ باندھ کر بوری میں بند کیا جس کے چہرے پر ہلکے زخم کے نشان بھی موجود تھے، بوری سے خاتون کی نعش ملنے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاعات ملنے پر فرانزک لیب کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی اور زیادتی سمیت تمام پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے، تاہم خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔