ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فواد احمدتاحال کورونا کو شکست دینے میں ناکام

  فواد احمدتاحال کورونا کو شکست دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کورونا سے نجات حاصل نہیں کر سکے،  گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کیا گیا تھا لیکن دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر بھی ان کا کووڈ منفی نہ آسکا جس کے بعد آسٹریلوی لیگ سپنر کا قرنطینہ بڑھادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد احمد کا ایک اور کووڈ ٹیسٹ کل لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ٹام بینٹن سمیت دیگر افراد کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کا بورڈ کو انتظار ہے، ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بعد ہی کورونا کے شکار غیرملکی کرکٹرز اپنے ممالک کو روانہ ہوں گے۔

یاد رہے قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر میچ ملتوی کر دیا گیا تھا ، تاہم بعد میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے پر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔