ایف آئی اے  نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پر جانچ پڑتال شروع کردی

ایف آئی اے  نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پر جانچ پڑتال شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پرانکوائری کا آغاز، آمدن اورمعیار جانچنے کے لئے کالجز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا بھی شروع کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان کی جانب سے ،ایف آئی اے کے7  افسران پر مشتمل، اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جو تمام نجی میڈیکل کالجز کے اثاثے اور فیسیں لینے کے قواعد وضوابط کی انکوائری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا جدید آئی ٹی نظام، سینکڑوں کیسز کو نمٹا لیا گیا

علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم میں سمیع الرحمان جامی ، کاشف مصطفی ، چوہدری اعجاز ، احسن علی باجوہ ۔ عدیل عباس اور الطاف گوہر شامل ہیں۔ ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ رجسٹرڈ میڈیکل کالجزغیرمنافع بخش ادارہ ہونے کے باوجود لاکھوں روپے فیسیں کیوں اکٹھی کررہے ہیں۔