بیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں اُڑا دی

بیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں اُڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کی بیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، جس کی وجہ سے سائلین دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیوروکریسی کو حکم دے رکھا ہے کہ دفاتر دن 11 سے ایک بجے تک کھلے رکھیں اورعوام کی داد رسی کریں۔ لیکن چیف سیکرٹری، سمیت کسی بھی محکمے کا سیکرٹری وزیر اعلیٰ کی پالیسی کو فالو نہیں کر رہا ہے، لاہور سمیت دور درازعلاقوں سے آئے سائلین سول سیکرٹریٹ کے چکر لگاتے رہتے ہیں لیکن افسران اجلاسوں کے بہانے مصروف ہوتے ہیں، پریشان عوام جونیئر سٹاف کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور مل ملا کر کام کرواتے ہیں،

 سائلین نے وزیر اعلی کو درخواست کی ہے کہ وہ بیوروکریسی کو اوپن ڈور پالیسی کا پابند کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔