(ویب ڈیسک) میکسیکو کے 17 سالہ گلبرٹو مورا فیفا ورلڈ کپ2026 کیلئے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ نوجوان مورا نے لیگا ایم ایکس کلب تیخوانا کیلئے شاندار کارکردگی دکھا کر میکسیکو کی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ2026 کا بڑا یونٹ 16 جون سے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ ابھرتے ہوئے نئے ستاروں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار بھی کئی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔2026کے ٹورنامنٹ کےلئے منتخب ہونیوالے سب سے کم عمر کھلاڑی میکسیکو کے گلبرٹو مورا ہیں، جن کی عمر صرف 17سال ہے۔ یہ اٹیکنگ مڈفیلڈر لیگا ایم ایکس کی ٹیم تیخوانا کی نمائندگی کرتا ہے اور پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر تاریخ رقم کر چکا ہے۔2025میں مورا کانکاکاف گولڈ کپ میں شرکت کے ذریعے میکسیکو کی قومی ٹیم کے لئے آغاز کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مورا اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب ان کے قومی ساتھی اور تجربہ کار گول کیپر گیلرمو اوچوا نے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اوچوا اب فٹبال کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ میں اپنی چھٹی شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔ورلڈ کپ میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اب بھی شمالی آئرلینڈ کے نارمن وائٹسائیڈ کے پاس ہے، جن کی عمر1982 کے ورلڈ کپ میں شرکت کے وقت 17سال اور 41دن تھی۔
ٹورنامنٹ کے دیگر کم عمر کھلاڑیوں میں جمہوریہ چیک کے مڈفیلڈر ہیوگو سوخوریک 18سال، 4دن، جرمنی کے لینارٹ کارل 18سال،109دن، سینیگال کے فارورڈ ابراہیم مبائے18 سال،138دن اور مصر کے اسٹرائیکر حمزہ عبد الکریم 18سال،161دن) شامل ہیں۔