رانا آزار: سپورٹس بورڈ پنجاب نے رواں ماہ سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق چیمپئن شپ 16 سے 18 جون تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں مختلف ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایونٹ کے لیے ڈویژنل کبڈی ٹیموں کے انتخاب کا عمل جاری ہے جبکہ متعلقہ افسران کو 12 جون تک ٹرائلز مکمل کر کے کھلاڑیوں کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام ڈویژنل کبڈی ٹیمیں 15 جون کو لاہور پہنچیں گی، جس کے بعد ایونٹ کے انتظامی اور تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
چیمپئن شپ کا مقصد کبڈی کے کھیل کے فروغ اور صوبے بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے۔