ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 280 سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تربیت دی گئی

لاہور کے 280 سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ کے استعمال کی تربیت دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ لاہور کے 280 سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ (این ایس بی) کے مؤثر استعمال سے متعلق تربیت فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تربیتی مراکز قائم کیے گئے جہاں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے سکول سربراہان کو فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تربیتی سیشن میں ممبر سکول کونسل میاں رضوان اور اے ای او محمد عمران نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اس تربیتی پروگرام کے لیے ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر محمد کامران کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

ورکشاپ میں گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی سکول کے ہیڈماسٹر مظہر وٹو سمیت مختلف سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر میاں رضوان نے کہا کہ نان سیلری بجٹ کے درست اور شفاف استعمال سے ہی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔