ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ لائسنسنگ میں تاخیر، کاروباری افراد کی مشکلات میں اضافہ

فوڈ لائسنسنگ میں تاخیر، کاروباری افراد کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:لاہور: پنجاب میں فوڈ سے متعلق لائسنسنگ کے عمل میں تاخیر کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کیٹیگریز کے لائسنس مقررہ وقت پر جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیس کی ادائیگی کے باوجود بروقت انسپکشن نہ ہونے کی وجہ سے لائسنسنگ کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

انسپکشن میں تاخیر کے باعث نئے فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور فوڈ سپلائرز کی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوڈ بزنس آپریٹرز نے لائسنسنگ نظام میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ لائسنسنگ کے عمل میں تاخیر کے باعث نہ صرف روزگار متاثر ہو رہا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی محدود ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسپکشن شیڈول بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے درخواستوں کے بیک لاگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کاروباری حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنسنگ اور انسپکشن کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جائے۔

متعلقہ حلقوں نے تجویز دی ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور انسپکشن نظام کو جدید خطوط پر بہتر بنایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔