ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان میں کامیابی، چودھری شجاعت حسین کی صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد

گلگت بلتستان میں کامیابی، چودھری شجاعت حسین کی صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 اپنے تہنیتی پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 چوہدری شجاعت حسین نے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور امیدواروں نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے سفر کو دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھائیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer