ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، صارفین پریشان

شہر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، صارفین پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین اور انسٹالرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 کلوواٹ سے 15 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 9 لاکھ روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

12 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت میں بھی 2 لاکھ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 12 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم 13 لاکھ روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جبکہ آف گرڈ سسٹمز کے لیے بیٹریز کی قیمت الگ سے ادا کرنا ہوتی ہے، جس سے مجموعی لاگت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، درآمدی لاگت اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلی شامل ہے۔