ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی لہر 13 جون تک رہے گی، پی ڈی ایم اے

 گرمی کی لہر 13 جون تک رہے گی، پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا اعلان کر دیا۔ 

 پی ڈی ایم اے کے ترجمان کنے آج پیر کی شام کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ  شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں، پنجاب کی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔