ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی تعطیلات ختم، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کل سے ہوگی

عید کی تعطیلات ختم، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کل سے ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عیدالاضحی کی چار روزہ تعطیلات ختم، لاہور کی تمام عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کل سے ہوگی ۔ 

لاہور ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔ 

پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم 13 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس  شجاعت علی خان ، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس  فیصل زمان خان ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ، جسٹس خالد اسحاق سمیت دیگر ججز  بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔