ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی چھٹیوں میں کون سکول حاضر رہے گا؟ حکم نامہ جاری

گرمی کی چھٹیوں میں کون سکول حاضر رہے گا؟ حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گرمی کی چھٹیوں میں ہیڈ ٹیچر کو سکول حاضر رہنے کا پابند کردیا گیا ۔ 

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 10 جون سے سکولوں کی انسپکشن ہوگی ، سکول سے غیر حاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 

محکمہ تعلیم کا ہنا ہے کہ ٹریول الاونس کی مد میں سکول ہیڈز کو ہر ماہ معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، صفائی سمیت ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات سکول ہیڈز کی ذمہ داری ہے، چھٹیوں میں بچوں کا داخلہ کرنے کی ذمہ داری بھی سکول ہیڈز کے ہی ذمہ ہے ۔