ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو کی لہر ، شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

ہیٹ ویو کی لہر ، شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے، دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا، دارالحکومت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری، معمول سے 4.7 ڈگری زائد ریکارڈ ہوا ۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ، معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

ملتان میں 45 ڈگری (معمول سے 1.8 ڈگری زائد درجہ حرارت ریکارڈ)، بہاولپور میں درجہ حرارت 43 ڈگری (معمول سے 0.1 ڈگری کم)، پشاور میں 43 ڈگری (معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد)، ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری (معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ)، کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری (معمول سے 1.5 ڈگری کم)، شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، معمول سے 0.8 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری (معمول سے 1.1 ڈگری کم رہا)، کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 0.2 ڈگری کم)، سبی میں درجہ حرارت 45 ڈگری معمول سے 1.1 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا ۔ 

پہاڑی علاقے گلگت میں 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ،معمول سے 2.2 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مظفرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ تھا ۔